12:34 , 10 نومبر 2025
Watch Live

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اترپردیش میں گزشتہ دو دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں 14 اضلاع میں ہوئیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر افراد اس وقت بجلی کی زد میں آئے جب وہ کھیتوں یا گھروں سے باہر کام میں مصروف تھے۔

انتظامیہ نے مون سون سیزن کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر بارش، بجلی کڑکنے، درختوں اور پانی کے قریب جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی ریاست بہار میں بھی شدید بارش اور بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بیگوسرائے کے 4 اور مدھوبنی کے 3 شہری شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION